ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممبئی کے گورے میں گاؤں زیرتعمیر عمارت گری، 3لوگوں کی موت، 6زخمی

ممبئی کے گورے میں گاؤں زیرتعمیر عمارت گری، 3لوگوں کی موت، 6زخمی

Mon, 24 Dec 2018 12:31:33    S.O. News Service

ممبئی،24دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ممبئی کے گورے گاؤں میں دو منزلہ زیر تعمیر عمارت گرنے سے تین لوگوں کی موت ہو گئی، جبکہ 6زخمی ہو گئے۔پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ واقعہ گورے گاؤں کے موتی لال نگر میں صبح 9بج کر 15منٹ پر ہوا، جب دو منزلہ عمارت کا ایک حصہ تعمیر کے دوران گر گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈھانچہ ’مہاراشٹر ہاؤسنگ اینڈ ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی ‘(مہاڈا)کے ایک چال کا حصہ تھا۔انہوں نے اطلاع دی کہ واقعہ کے بارے میں معلومات ملنے کے بعد فائر بریگیڈ اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔اہلکار نے بتایا کہ کم از کم تین گاڑیوں میں ایک فائر بریگیڈ کی ریسکیو وین اور ایک ایمبولینس ریسکیو آپریشن میں لگایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ملبے میں پھنسے کم از کم 9افراد کوگروگرام کے سدھارتھ ہسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ 27سالہ شرون کمار گورمانل کو ڈاکٹروں نے مردہ قراردے دیا۔وہیں سبھاش چوہان((38اور ایک نامعلوم شخص نے علاج کے دوران دم توڑدیا۔افسر نے بتایا کہ زخمی منگل بنسا( (35، مناشیخ((30اورشیکھر ((35ہسپتال میں داخل ہیں، جبکہ دیگر کو علاج کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گورے گاؤں پولیس اسٹیشن میں معاملے کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔


Share: